مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی حکومت کی بربریت جاری ہے۔ امریکہ اور انسانی حقوق کے دعویدار مغربی ممالک صہیونی مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی فورسز نے غزہ کے مرکزی علاقے میں واقع النصیرات کیمپ پر بمباری کی ہے۔ صہیونی ڈرون طیاروں نے فلسطینی پناہ گزینوں پر بم گرائے جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غزہ کے مشرقی علاقے الشجاعیہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں کو حملہ کرکے نقصان پہنچایا ہے۔
شمالی حصے جبالیا میں صہیونی حکومت کے حملوں کی وجہ سے سڑکوں پر کئی لاشیں گری ہیں اور صہیونی فوجی زخمیوں کو طبی امداد کے لئے لے جانے سے منع کررہے ہیں۔
دوسری جانب المیادین نے خبر دی ہے کہ صہیونی فورسز نے غزہ کے شمالی علاقے التوام میں فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا اور کئی مکانات کو منہدم کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ